کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک بار پھر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی اور بچہ کو ٹکر مار کچل دیا حادثے کے نتیجے میں تینوں شدید زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پانی کے ٹینکر کو آگ لگادی، تاہم فوری اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ حادثہ سے متعلق ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے، کالا پل کے قریب بھی پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔دوسری جانب کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون فقیر کالونی میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے کے باعث چھ سالہ رضوان جاں بحق ہو گیا۔بچے کے والد کا کہنا ہے کہ رضوان اپنی والدہ کے ساتھ خالہ کے گھر جانے کے لئے نکلا اور نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا نشانہ بن گیا۔جان بحق ہونے والے بچے کو پہلے نجی ہسپتال اور پھر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر بچہ جاں بحق ہوا۔ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی