i پاکستان

کراچی‘ نشے میں دھت ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر گاڑی چڑھا دی، 2 جاں بحق، 4 شدید زخمیتازترین

November 10, 2025

نشے میں دھت ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے میں عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب تیز رفتار گاڑی ڈرائیورسے بے قابوہونے کے بعدایک موٹر سائیکل سوار کو روندتی ہوئی فٹ پاتھ پرسوئے افراد پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں خود گاڑی کا ڈرائیوراوراس کا ساتھی بھی شامل ہے ۔ پولیس کے مطابق گاڑی کا ڈرائیورنشے میں دھت تھا۔ پولیس نے زخمی ڈرائیورکوحراست میں لے کر حادثے کی تفتیش شروع کردی ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کریم اورشبیر احمد کے نام سے کی گئی جب کہ زخمیوں میں مدثر ولد غلام یاسین ، شکیل ولد مزمل، طاہر علی ولد خدا بخش اور احد شامل ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی