i پاکستان

کراچی، ناظم آباد میں اسکول وین میں آگ لگ گئی، 6 بچے زخمیتازترین

October 27, 2025

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں اسکول وین میں آگ لگ لگنے سے 6 بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ناظم آباد میں اسکول وین گرم ہونے کے بعد اس میں آگ لگ گئی جس میں جھلس کر 6 بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب پیش آیا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں دی گئی اور اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو حکام کے مطابق وین میں آگ گرم ہونے اور شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ زخمی ہونے والے تین بچوں کو عباسی شہید اسپتال اور تین کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد قریبی افراد نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق وین مکمل طور پر جل گئی، تاہم دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی