کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ماربل فیکٹری کے مالک کو بھتے کی پرچی بھیج دی گئی۔ پولیس کے مطابق فیکٹری مالک سے 10 کروڑ روپے بھتا مانگا گیا ہے، بھتے کی پرچی کے ساتھ دو گولیاں بھی بھیجی گئی ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ طارق روڈ پر شو روم پر ہونے والی فائرنگ بھی بھتا نہ دینے کے معاملے پر ہوئی تھی۔50لاکھ روپے بھتہ نا دینے پر شوروم مالک کی کار پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیاگیا۔پولیس کی جانب سے دونوں واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی