کراچی میں رات گئے مختلف واقعات میں 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ابتدائی طور پر فائرنگ کرنے والے شخص کا پتا نہ چل سکا۔ادھر لیاری بغدادی میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث ایک شخص جان کی بازی ہا ر گیا، فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔پولیس نے لیاری واقعے پر ذاتی دشمنی کا شبہ ظاہر کر دیا۔دوسری جانب قائد آباد میں جھگڑے کے دوران ایک شخص کو قتل کردیاگیا، اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی