شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جان سے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے نیٹی جیٹی پل پر چورنگی کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان ایدھی کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت 47 سالہ ہیرا لال ولد جمعہ کے نام سے جبکہ زخمی کی 55 سالہ رام جی ولد ہالا رام کے نام سے کی گئی، جاں بحق و زخمی ہونے والے ماڑی پور کے رہائشی ہیں، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ جبکہ بہادر آباد کے علاقے شاہراہ فیصل کارساز کے قریب تیز رفتار کارکی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے راہگیر کی شناخت 36 سالہ باغ چند ولد سکھیو کے نام سے کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی