i پاکستان

کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کے جاں بحق ہونیکا واقعہ ، ایسوسی ایشن کے صدر کیخلاف پہلا مقدمہتازترین

November 04, 2025

کراچی کے نشتر روڈ پر رات گئے ڈمپر کی ٹکر سے شوہر جاں بحق اور بیوی کے زخمی ہونے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے خلاف پہلا مقدمہ گارڈن تھانے میں درج کر لیا گیا ، ایف آئی آر ایچ آر سی پی، ایم کیو ایم کے رکن رابطہ کمیٹی کامران فاروقی، ارسلان صدیقی، عبد القادر میمن ،نعمان راجپوت کی موجودگی میں درج کی گئی۔حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے لیاقت محسود مسلح گارڈ کے ہمراہ پہنچے تو انہیں دیکھ کر عوام مشتعل ہو گئے۔ اس موقع پر جاتے جاتے ڈبل کیبن میں سوار لیاقت محسود کے گارڈ نے عوام پر فائرنگ کر دی۔پولیس نے حادثے کے بعد فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے ، دوسری جانب ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کا کہنا ہے کہ گارڈن پر حادثے کے بعد ڈمپر کو جلایا گیا تو ایس ایس پی کو فون کرکے کہا کہ پولیس کی زیادہ سے زیادہ نفری لے کر پہنچیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی