i پاکستان

کراچی میں کسٹمز کا چھاپہ، اسمگل شدہ کپڑا اور دیگر اشیا برآمدتازترین

November 10, 2025

کراچی کی علاقے طارق روڈ پر کسٹمز نے دکانوں پر چھاپا مارکر اسمگل شدہ کپڑا اور دیگر اشیا برآمد کرلیں۔کسٹمز کے چھاپے کے دوران دکانداروں نے سخت احتجاج کیا اور منی ٹرک کو آگ لگادی۔پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی جس سے مظاہرین منتشر ہوگئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کسٹمز حکام بڑی کارروائیوں کے دوران طارق روڈ کے شاپنگ مال سے لاکھوں روپے مالیت کا غیرقانونی کپڑا برآمد کرچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی