i پاکستان

کراچی میں خاتون سے ڈکیتی، سزا یافتہ مجرم گرفتارتازترین

October 29, 2025

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خاتون سے ڈکیتی کرنے والا سزا یافتہ مجرم گرفتار ہوگیا۔پہلوان گوٹھ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزم نے خاتون سے اسلحے کے زور پر ڈکیتی کی۔ ملزم نے فرار ہونے لگا تو خاتون نے گاڑی سے ٹکر مار دی، ملزم کو شارع فیصل پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم محمد علی حاجانو سزا یافتہ مجرم ہے، جو 17 سال قبل ضلع ساوتھ میں دہشت کی علامت تھا۔ملزم پر ڈکیتی اور 35 سے زائد خواتین سے مبینہ زیادتی کا الزام تھا، جس نے خواجہ سرا کو قتل بھی کیا تھا۔تفتیشی حکام کے مطابق قتل کے مقدمے میں مجرم محمد علی حاجانو کو 16 سال کی قید ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی