کراچی میں سرسید تھانے کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلے میں دو ملزمان احمد ولد ظفراللہ اور جاوید ولد غلام فرید کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک غیر قانونی 30 بور پستول بمعہ رانڈز اور گلستانِ جوہر کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم احمد کا سابقہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، جو اس سے قبل 3 مختلف مقدمات میں ملوث پایا گیا ہے تاہم مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی