کراچی میں کینٹ سٹیشن پر بوگی کینٹین میں آتشزدگی کے نتیجے میں دو بوگیاں مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئیں۔ تفصیل کے مطابق کراچی میں کینٹ سٹیشن پر کھڑی کیفے بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر روانہ کیا گیا، جس نے آگ پر قابو پا لیا۔ حکام نے بتایا کہ آتشزدگی میں کینٹین کی دو بوگیاں مکمل طور پر جل گئیں جبکہ مزید دو بوگیوں کو نقصان سے بچا لیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کینٹین چار بوگیوں پر مشتمل تھی اور تقریبا ایک سال سے غیر فعال تھی۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی