موٹر وے ایم فائیو پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے بس سے 4 ہزارکلو مضر صحت مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرلیا ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گوشت سپلائی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق 90 من مضر صحت مردہ مرغیوں کا گوشت وہاڑی سے کراچی لے جایا جا رہا تھا، بیمار مرغیوں کا گوشت کراچی کے ہوٹلوں کو سپلائی ہونا تھا۔ برآمد شدہ مردہ مرغیوں کا گوشت موقع پر تلف کر دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی