کراچی میں جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز نے فوری آپریشن کرکے شہری کی گردن میں گھونپا گیا خنجر نکال کر اس کی جان بچالی۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ 40 سالہ شخص کو گھریلو جھگڑے کے دوران خنجر مارا گیا تھا جو گردن کی دائیں جانب گھس گیا تھا اور خون کی شریانوں کے خطرناک حد کے قریب تھا۔ڈاکٹرز کے مطابق زخمی حالت میں جناح ہسپتال لائے گئے شخص کی ٹیسٹ کے فوری بعد سرجری کی گئی، تھروسک سرجن ڈاکٹر محمد شعیب نے کی زیرقیادت ای این ٹی سرجن ڈاکٹر فراصت اور ڈاکٹر کیریو پر مشتمل ٹیم نے آپریشن کیا۔ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ شخص کی گردن میں گھونپے گئے خنجر کا کنارہ گردن کے دوسری جانب جلد تک پہنچ چکا تھا، اس شخص کو اللہ تعالی نے نئی زندگی عطا کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی