کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نجی ائیر لائن کے عملے کی جانب سے ایک مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے جس میں عملے کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافر کے عین روانگی کے وقت پاسپورٹ پھاڑنے کے واقعے کی تحقیقات کیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی تحقیقات میں ائیر لائن کاونٹر پر موجود اسٹاف کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی