i پاکستان

کراچی، ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ڈرائیور فرار،مشتعل شہریوں نے ٹینکر کو آگ لگادیتازترین

December 10, 2025

کراچی کے علاقے سرجانی فور کے چورنگی کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق ہوگیا۔تفصیل کے مطابق سرجانی فور کے چورنگی کے قریب افسوسناک حادثے میں موٹر سائیکل لقمہ اجل بن گیا، جبکہ ٹکر مارنے کے بعد ٹینکر ڈرائیورحسب روایت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مشتعل شہریوں نے ٹینکر کو آگ لگادی، ٹریفک پولیس اور علاقہ پولیس کی نفری کرائم سین پر پہنچ گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی