i پاکستان

کراچی، گھر سے خاتون کی گلا کٹی اور ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمدتازترین

November 04, 2025

شہر قائد کے علاقے گلبرگ رحمان آباد بلاک 5 کے ایک گھر سے 30 سالہ خاتون یاسمین اور 35 سالہ مرد خدا بخش کی گلا کٹی اور پھندا لگی لاشیں برآمد ہوئیں۔فیڈرل بی ایریا بلاک 5 میں گھر سے خاتون اور مرد کی لاشیں ملیں۔ جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اور 5 بچوں کے والدین تھے جن کا آبائی تعلق پنجاب سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے مکان نمبر B-182 بلاک 5 رحمان آباد محمدی مسجد کے قریب خاتون اور مرد کی لاشوں کی موجودگی کے اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔پولیس کے مطابق گھر میں داخل ہوئے تو خاتون کی گلا کٹی خون میں لت پت لاش کمرے مین موجود تھی اور مرد کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ پولیس نے موقع پر فارنزک ڈپارٹمنٹ کے ایکسپرٹ کو طلب کر کے شواہد اکھٹے کیے۔ بعد ازاں جاں بحق ہونے والی خاتون اور مرد کی لاشیں ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ خدا بخش ولد اللہ بخش اور خاتون کی 30 سالہ یاسمین زوجہ خدا بخش کے ناموں سے کی گئی جن کے پانچ بچے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی