i پاکستان

کراچی، گھر میں بنے گودام میں آگے لگنے سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیاتازترین

December 10, 2025

کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون کے ایک گھر میں بنے گودام میں آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہونے والا شخص دوران علاج سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دم توڑ گیا۔تفصیل کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹان سیکٹر ساڑھے گیارہ مہاجر چوک کے قریب گزشتہ شام گھر میں آتشزدگی کے باعث جھلس کر شدید زخمی ہونے والا 35 سالہ خرم ولد احتر حسین رات گئے سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے گھر میں گودام بنا ہوا تھا جس میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی جس سے خرم جھلس کر زخمی ہوا تھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی