i پاکستان

کراچی ،گیس پریشر مشین پھٹنے سے دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،چھ افراد زخمی ، دو گھر اور چار دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیںتازترین

October 21, 2025

کراچی کے علاقے نیو کراچی ایوب گوٹھ میں گیس پریشر مشین پھٹنے سے خوفناک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے دو گھر اور چار دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، کئی افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے نکالا۔ ملبے سے ایک دکاندار کی لاش برآمد کی گئی جبکہ زخمیوں میں گھر کے افراد اور راہگیر بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی