i پاکستان

کراچی، غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپہ، ڈیجیٹل ڈکیتیوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتارتازترین

December 05, 2025

کراچی میں غیرقانونی کال سینٹر سے ڈیجیٹل ڈکیتیوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان بیرون ملک لوگوں کے بینک اکائونٹ ہیک کرلیتے تھے۔تفصیل کے مطابق نیشنل سائبرکرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کراچی نے ڈی ایچ اے فیز 6 میں غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر ڈیجیٹل ڈکیتیوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔کارروائی بڑا بخاری میں ایک فلیٹ پر کی گئی ہے، جسے منظم کارروائیوں کے لئے جواد خان نامی ملزم نے لے رکھا ہے تاہم وہ بیرون ملک فرار ہے۔گرفتار ملزمان میں ایل ون، ملک نثار، شیرازطارق، شہریار طارق اور وائز شامل ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی کراچی طارق نواز نے بتایا کہ اس فلیٹ سے ہیکنگ کا منظم نیٹ ورک چلایا جارہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان بیرون ملک ڈیجیٹل وارداتوں میں ملوث ہیں، جو بیرون ملک لوگوں کے بینک اکاونٹ ہیک کرلیتے تھے اوران اکاونٹس سے اپنے مختلف اکاونٹس میں رقم ٹرانسفر کرتے تھے۔فلیٹ میں سرچنگ کے دوران 11 سینٹرل پروسیسنگ یونٹس، 1 لیپ ٹاپ ، 13 موبائل فونزاورمختلف اہم دستاویزات برآمد کرلی ہے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹراین سی سی آئی نے کہا کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔کراچی میں ہیکنگ یا ڈبے کے غیرقانونی دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے اور ایسے عناصر کو گرفتار کرکے جلد کٹہرے میں لایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی