کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹائو ن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، فیکٹری آگ سے جل کر مکمل تباہ ہو گئی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 8 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر بازر نے حصہ لیا، آگ کے باعث فیکٹری کی عمارت خستہ ہوگئی، کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔ آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں کوئی موجود نہیں تھا۔حکام نے بتایا کہ فیکٹری میں بھاری مقدار میں فائبر موجود تھا جو جل گیا، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔فیکٹری میں فائبر سے مختلف اشیا تیار کی جاتی تھیں، آگ کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا، فیکٹری کی بلڈنگ مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی