i پاکستان

کراچی، فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی،کار شو روم پر فائرنگ کا مرکزی ملزم پکڑا گیاتازترین

December 13, 2025

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔تفصیل کے مطابق سچل تھانے کی حدود صفورا سعدی ٹان میں فائرنگ سے 25 سالہ رحیم الدین ولد مبین الدین موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی۔ہیڈ محرر تھانہ سچل صدام کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم فائرنگ کے واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔ادھر بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی 2 منٹ چورنگی، ڈیسنٹ ہوٹل کے قریب اندھی گولی لگنے سے 30 سالہ احمد حسن ولد لیاقت زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا

جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ دوسری جانب ایس آئی یو کے بھتہ خور گروہ سے فائرنگ کے تبادلے میں بھتہ خور ریحان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، دو ملزمان پولیس کی موبائل پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ایس ایس پی ایس آئی یو محمد عمران گرفتار ملزم ست اسلحہ 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئی، دو بھتہ خور پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا، گرفتار ملزم ایم اے جناح روڈ کار شوروم پر فائرنگ کا مرکزی ملزم نکلا، ملزم وصی اللہ لاکھو اور صمد کاٹھاواڑی گروہ کا اہم نمائندہ ہے۔پولیس کے مطابق ملزم تاجروں سے بھتہ خوری میں ملوث تھا، ملزم گروہ سرغنہ کے کہنے پر تاجروں کو فائرنگ سے خوف زدہ کرتا تھا، ملزم کی شناخت ریحان الدین کے نام سے ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی