i پاکستان

کراچی، چاندی اسمگلنگ کی بڑی کھیپ پکڑی گئیتازترین

November 12, 2025

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے کسٹمز حکام نے انٹرنیشنل میل آفس، کراچی کے ذریعے چاندی کی پاکستان میں اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔بین الاقوامی پارسلز کی تفصیلی جانچ کے دوران، کسٹمز ٹیم نے تین مختلف کھیپوں میں چھپائی گئی 79.18 کلوگرام چاندی کی جیولری برآمد کی جس کی مالیت تقریبا 66.9 ملین روپے ہے۔پارسلز کو زیورات/فیشن زیورات ظاہر کیا گیا تھا جو ہانگ کانگ سے راولپنڈی کے ایک وصول کنندہ کے نام پر بھیجے گئے تھے۔ کراچی میں انٹرنیشنل میل آفس میں سخت نگرانی کے باعث اسمگل شدہ سامان کو ان کی مطلوبہ منزل تک پہنچنے سے پہلے قانون کے مطابق شناخت کر کے قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔چاندی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے چاندی کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان بھر میں چاندی اسمگلنگ کے مختلف کیسز رپورٹ کیے جا رہے ہیں۔ تاہم یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں بین الاقوامی میل آفس کے ذریعے سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے چاندی کی بھاری مقدار ضبط کی گئی ہے۔ایف بی آر ملکی معیشت کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی ڈاک سمیت کسی بھی ذریعے سے ہونے والی اسمگلنگ کے خلاف کاروائی کے لئے پرعزم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی