i پاکستان

کراچی ، بے لگام واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لیتازترین

October 31, 2025

کراچی کے علاقے کلفٹن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری زندگی کی بازی ہار گیا۔تفصیل کے مطابق کراچی میں ہیوی ٹریفک کے باعث جان لیوا حادثات کا سلسلہ رک نہ سکا، کلفٹن بلاک 2 کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ٹکر ماردی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے، جاں بحق شخص کی شناخت 30 سالہ حافظ الرحمان کے نام سے ہوئی۔واقعے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے واٹر ٹینکر تحویل میں لینے کے بعد کلفٹن تھانے منتقل کردیا، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے فرار ڈرائیور کی تلاش کی کوششیں کی جارہی ہیں۔اس سے علاوہ کیماڑی کے پی ٹی گیٹ نمبر 17 کے قریب گاڑی نے ایک بزرگ شہری کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا، بزرگ شہری کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ کے اطراف سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والی گاڑی اور ڈرائیور کو تلاش کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔دوسری جانب ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افرا د کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت معلوم نہ ہوسکی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی