کراچی میں مومن آباد پولیس نے اورنگی ٹائون سیکٹر 10 الفتح قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔چھیپا حکام کے مطابق پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈاکوئوں کی شناخت عمر اور انس کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار ملزمان سے دو پستولیں، کئی موبائل فونز، نقدی اور دو موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی