i پاکستان

کراچی اور لاڑکانہ میٹرک بورڈ کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہتازترین

October 09, 2025

سندھ حکومت نے کراچی اور لاڑکانہ میٹرک بورڈ کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیر جامعات اور تعلیمی بورڈز سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ بجلی بحران کے باعث لاڑکانہ اور کراچی میٹرک بورڈز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سولر سسٹم سے تعلیمی بورڈز کو امتحانی اور دفتری امور بلا تعطل جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔اسماعیل راہو کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ جامعات و بورڈز سندھ میں قانونی اور پالیسی اصلاحات کی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی