i پاکستان

کراچی، ایف آئی اے کی کارروائی میں لاکھوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد، دو ملزمان گرفتارتازترین

October 08, 2025

ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے دو اہم کارروائیوں کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت وحید اور قادر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کو کراچی کے علاقوں ویسٹ وہارف اور ڈیفنس سے حراست میں لیا گیا۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 36 ہزار سعودی ریال، 3100 امریکی ڈالر اور 1800 ملائیشین رنگٹ برآمد کئے گئے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں ملزمان بغیر لائسنس کے کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں۔ گرفتار افراد برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی