i پاکستان

کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن کے نئے اور جدید ترین سسٹم کا افتتاحتازترین

October 30, 2025

کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن کے نئے اینٹی گریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کے جدید ورژن کا آغاز کردیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی اور پاکستان کے تمام بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر جدید ٹیکنالوجی کے حامل مربوط بارڈر مینجمنٹ سسٹم کو کامیابی کے ساتھ فعال کردیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق آئی بی ایم ایس کے ذریعے قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے اور سرحدی کنٹرول کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس نظام کے ذریعے پاسپورٹ کی تصدیق، چہرے کی شناخت کے نظام کا استعمال کرتے ہوئے پاسپورٹ ہولڈرز کی خودکار بائیو میٹرک شناخت شامل ہے۔جبکہ غیر ملکی ویزا کی تصدیق اور ویزا رکھنے والوں کی ایف آر ایس پر مبنی شناخت کی تصدیق بھی ہوجاتی ہے، محافظ کلیئرنس، سرکاری ملازم کی شناخت، نیشنل اسٹاپ لسٹ اور انٹرپول ڈیٹا بیس سیفوری تصدیق بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی