i پاکستان

کورونا وائرس سے مزید 3افرادجان کی بازی ہار گئے، مثبت کیسز کی شرح میں اضافہتازترین

August 13, 2022

ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 3افراد کی جانیں نگل گیا، مثبت کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے،قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کی رپورٹ کے مطابق کوویڈ کے مثبت کیسز کی شرح3.59فیصد تک جاپہنچی جب کہ وبا میں مبتلا مزید 3افراد انتقال کر گئے ہیں،رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 20ہزار 272ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 728افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،این آئی ایچ کے اعدادو شمار کے تاہم کورونا وائرس میں مبتلا 161افراد کی حالت ابھی بھی تشویش ناک ہے-

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی