i پاکستان

کور کمانڈر بلوچستان کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کا حوصلہ بڑھایاتازترین

August 27, 2022

کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا کا دورہ کیا،نجی ٹی وی کے مطابق کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا کے دورہ کے موقع پر سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور متاثرین کوبحالی کی یقین دہانی کراتے ہوئے حوصلہ بڑھایا،ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پورا ملک سیلابی صورتحا ل سے دوچار ہے، مشکل گھڑی میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حکومت، سول انتظامیہ اور افواج پاکستان متاثرین کی بحالی کیلئے مصروف عمل ہے،اس موقع پر کور کمانڈربلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے پاک فوج کے ریلیف اور فری میڈیکل کیمپس کا بھی دورہ کیا اور ریسکیو آپریشن میں شریک جوانوں سے ملاقات بھی کی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی