i پاکستان

کوئٹہ تا پشاور جعفر ایکسپریس پانچویں روز بھی معطل رہی،آج سے چلے گیتازترین

November 13, 2025

کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی سروس پانچویں روز بھی معطل رہی ۔ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جعفر ایکسپریس سروس 13 نومبر تک معطل کی گئی تھی، آج (جمعہ) سے جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے معمول کے مطابق چلے گی۔دوسری طرف کراچی جانے والی بولان میل سروس بھی معطل ہے، پشاور سے جعفر ایکسپریس کوئٹہ کے لئے روانہ ہوگئی ۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی