i پاکستان

کوئٹہ میں پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر شہر بھر کے راستے بند، موبائل اورانٹرنیٹ سروس معطلتازترین

November 07, 2025

پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے جمعہ کے روز ہاکی گرانڈ میں منعقد ہونے والے جلسے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کے تمام راستوں کو ٹرکوں اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت مسترد کر دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اجازت نامہ مسترد کیا گیا۔ اس سلسلے میں صوبے بھر میں ایک مہینے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔راستوں کی بندش سے شہریوں، خاص طور پر اسکول اور کالج جانے والے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی