i پاکستان

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان ، 172 یونین کونسلز اور 641 وارڈز میں پولنگ 28 دسمبر کو ہوگیتازترین

November 13, 2025

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ۔شہر کی 172 یونین کونسلز اور 641 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات ہونگے، دسمبر میں ہونے والے ان انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جب کہ اس سلسلے میں ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر عوامی نوٹس آویزاں کردیے گئے ہیں۔ کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی اور اجرا 13 سے 17 نومبر تک کی جائے گی، نامزد امیدواروں کے ناموں کی فہرست 18 نومبر کو شائع کی جائے گی جب کہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 سے 24 نومبر تک کی جائے گی۔کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 28 نومبر مقرر کی گئی ہے۔اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے کی آخری تاریخ 3 دسمبر مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 4 دسمبر کو شائع کی جائے گی جب کہ امیدواروں کی دستبرداری کے بعد نظرثانی شدہ فہرست 5 دسمبر کو شائع کی جائیگی۔امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشان 6 دسمبر کو الاٹ کیے جائیں گے جب کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 28 دسمبر بروز اتوار کو ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی