قلعہ بالاحصار پشاور میں فرنٹیئر کور(ایف سی) خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام قبائلی عمائدین کے جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام جرگہ میں ضلع خیبر کے قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جرگہ میں امن و امان کی صورتحال، درپیش سکیورٹی چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، شرکا نے ضلع خیبر میں دیرپا امن کو مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی اور موثر اقدامات پر اتفاق کیا۔ضلع خیبر کے قبائلی عمائدین نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہر شعبے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔قبائلی عمائدین کے جرگہ کے اختتام پر قومی یکجہتی، باہمی اعتماد، علاقائی استحکام اور مشترکہ کوششوں کے بھرپورعزم کا اظہار کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی