خوشاب میں پولیس نے پٹرولنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو روک کر اس میں سے 60 من مردہ مرغیاں برآمد کر لیں۔ رپورٹ کے مطابق خوشاب میں پٹرولنگ پر موجود پولیس نے جابہ چیک پوسٹ پر مشکوک گاڑی کو روکا اور جب اس کی تلاشی لی تو اس میں سے 60 من مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں۔پولیس نے مردہ مرغیاں تحویل میں لے لیں اور گاڑی ڈرائیور کو تھانہ نوشہرہ منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق مردہ مرغیوں سے لدی گاڑی نوشہرہ جا رہی تھی اور یہ حرام گوشت مختلف ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ سینٹرز پر سپلائی کیا جانا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی