i پاکستان

خیبرپختونخوا میں سیاحت سے وابستہ تمام اداروں کیلئے ڈیجیٹل لائسنس لازمی قرارتازترین

November 03, 2025

خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے صوبے میں مہمانداری اور سیاحت سے وابستہ تمام اداروں اور افراد کے آن لائن رجسٹریشن اور ڈیجیٹل لائسنس کا حصول لازمی قرار دیا۔ فیصلے کا مقصد شہریوں اور خصوصا سیاحوں کو تحفظ اور معایری سروس دینا ہے۔ ٹورازم اتھارٹی کے جاری ہدایت نامے کے مطابق ہاسپیٹلیٹی سیکٹر کو لازمی طور پر اپنے کاروبار کے آغاز سے قبل رجسٹریشن اور لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔ پابندی کا اطلاق ہوٹل، ریسٹورنٹ ، ٹریول آپریٹرز، ٹور آپریٹرز پر لاگو ہوگا ۔ رینٹ اے کار سروسز اور ٹورسٹ گائیڈز کے لیے بھی ڈیجیٹل لائسنسنگ نظام نافذ ہوگا ۔ حکام کے مطابق فیصلے کا مقصد شہریوں اور سیاحوں کے تحفظ ،منافع خوروں سے بچانا اور ان کو معیاری سروس مہیا کرنا ہے ۔فیصلے سے مہمانداری سیکٹر کو قانون وقاعدے میں بھی لانا ہے ۔ ٹورازم اتھارٹی کو مختلف سروسز کے ریٹس بھی مقرر کرنے کا بھی اختیار حاصل ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی