وزیراعلی خیبرپختونخوا کے پرنسپل سیکریٹری کو ہٹا دیا گیا جبکہ گریڈ 18 کے افسر احسن حیدر کو پی ایس او ون کے عہدے سے بھی برطرف کر دیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں وزیراعلی کی تبدیلی کے بعد وزیراعلی ہائوس کے متعدد اہم افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔وزیراعلی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے پرنسپل سیکریٹری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، عابد مجید سے پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیراعلی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔چیف سیکیورٹی آفیسر نجم الحسن کو بھی دو روز قبل عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جبکہ گریڈ 18 کے افسر احسن حیدر کو پی ایس او ون کے عہدے سے بھی برطرف کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق انتظامی تبدیلیاں وزیراعلی سیکریٹریٹ میں بہتری اور کارکردگی کے جائزے کے بعد کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تینوں عہدوں پر اب تک نئی تقرریاں عمل میں نہیں لائی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی