مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں جعلی حکومت بنانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کا انتخاب ایک جمہوری عمل ہے، اس میں رکاوٹ ڈالنا غیر جمہوری تصور ہوگا، کے پی میں بھی جمہوریت کو دفن کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جعلی حکومت بنانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔صوبائی مشیر اطلاعات نے کہاکہ سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کا انتخاب ہیں، انہیں ہر حال میں وزیراعلی بنانا ہے، گورنر ڈرامہ بازیوں سے باز آئیں اور جمہوری عمل کو آگے بڑھنے دیں، گورنر اپنی نوکری بچانے کیلئے جمہوری عمل میں رکاوٹیں نہ ڈالیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی