i پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت دھمکیاں نہ دے، ماضی سے سبق سیکھے،پی ٹی آئی اپنی پالیسی پرنظر ثانی کرے،عابد شیر علیتازترین

October 15, 2025

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہیک ہ خیبرپختونخوا حکومت دھمکیاں نہ دے ماضی سے سبق سیکھے۔ ایک انٹرویو میں عابدشیرعلی کا کہنا تھا اسلام آباد دھرنے میں فیض حمید نے پیسے تقسیم کیے، فیض حمید جیسے لوگ بھی بری الذمہ نہیں ہوسکتے،اگر اس وقت چیف جسٹس کے فیصلے پرعمل کیا ہوتا توآج یہ واقعات نہ ہوتے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی ہوچکی اب احتجاج کی کیا ضرورت تھی؟ سے سڑکوں پر تماشا کیا گیا،ٹی ایل پی والے کس کیخلاف لانگ مارچ کررہے تھے؟ اگریادداشت پیش کرنا تھی تووفد کے ہمراہ جایا جاسکتا تھا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک طرف افغانستان کا حملہ ہوا، دوسری طرف ٹی ایل پی سڑکوں پر محرکات کو دیکھنا پڑا ، ماضی کے واقعات سے سبق سیکھنا ہو گا،خیبرپختونخوا حکومت کو دھمکیاں نہیں دینی چاہیے، تحریک انصاف کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی