i پاکستان

خیبر پختونخوا میں ٹورزم پولیس 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، اہلکار ذہنی تنا ئوکا شکار، اپوزیشن نے صوبائی اسمبلی میں توجہ دلا ئو نوٹس جمع کرا دیاتازترین

December 03, 2025

خیبر پختونخوا کی ٹوارزم پولیس گزشتہ 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہونے کے باعث اہلکار شدید مالی اور ذہنی تنائو کا شکار ہوگئی ہے ۔اس میں اپوزیشن نے تنخواہوں کی بندش کے حوالے سے صوبائی اسمبلی میں توجہ دلا ئو نوٹس جمع کرادیا ہے۔ توجہ دلا نوٹس ن لیگ کی ثوبیہ شاہد اور دیگر اپوزیشن ارکان کی جانب سے جمع کرایا گیا۔نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاحتی مقامات پر مامور ٹورزم پولیس کے اہلکاروں کو شدید مالی، انتظامی اور پیشہ ورانہ مشکلات کا سامنا ہے۔اپوزیشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر تنخواہیں ادا کرکے پولیس اہلکاروں میں پائی جانے والی بے چینی ختم کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی