i پاکستان

کاپ30کانفرنس میں صوبہ پنجاب کی طرف سے پاکستان پویلین قائم کردیاگیاتازترین

November 11, 2025

برازیل میں ہونے والی کاپ تھرٹی کانفرنس کے موقع پر حکومت پنجاب کی جانب سے بھی پاکستان پویلین قائم کر دیا گیا ۔ پویلین کا عنوان فرام دی انڈس ٹو دی ایمازون رکھا گیا ہے۔پویلین میں ستھرا پنجاب سمیت حکومت کے گزشتہ ڈیڑھ سال میں کئے اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ کاپ تھرٹی میں پاکستانی پویلین میں قومی پرچم کو لہرانے کے ساتھ ساتھ بڑی اسکرینز بھی نصب کی گئی ہیں ۔ پویلین میں ماحول کی بہتری کے حکومتی اقدامات کے بارے میں ڈاکو مینٹریز پیش کی جا رہی ہیں ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز پاکستان پویلین کا باضابطہ افتتاح کریں گی ۔ اس موقع پر وزیراعلی مریم نواز خطاب میں پنجاب حکومت کی ماحول دوست پالیسیوں پر اظہار خیال کریں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی