i پاکستان

جو کچھ رہ گیا ہے وہ 28ویں ترمیم میں ہوگا اور بہت کچھ ہوگا، فیصل واوڈاتازترین

November 14, 2025

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جو کچھ رہ گیا ہے وہ 28ویں ترمیم میں ہوگا اور بہت کچھ ہوگا۔ ایک انٹرویو میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ بھی بتائو ں گا کہ نواز شریف کو کس طرح بے گناہ نااہل قرار دیا تھا، عمران خان کو پہلے فون کرکے مشورے دیتے رہے پھر عدالتیں کھول کر ان کے خلاف ہوگیا، بانی کے خلاف گیم کرتا رہا اور وکٹ کے دونوں طرف کھیلتا رہا کیا ایسے شخص کو چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو شعر لکھا گیا ہے اس کا جواب دوں گا، آپ اپنی جلن برقرار رکھیں اور جمہوری لوگ اپنا جلوہ برقرار کھیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ سب جانتے ہیں بہترین دوست اور بدترین دشمن ہوں، جمہوریت سب سے بڑا انتقام ہے کالی انصاف کی کوٹری سے سیاہی نکلی ہے، احتساب اب شروع ہوگا، اونٹ پہاڑ کے نیچے آیا ہے

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے بھٹو کو پھانسی دی اور پھر 45 سال بعد کہا پھانسی غلط تھی، اب تو وقت آگیا ہے ہم ایسے لوگوں کو پکڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنے اور شربت پینے کا بہت شوق تھا اب ہم انہیں شربت پلائیں گے، جو لوگ عقل سے اندھے ہیں اب ان کی باری آئے گی، مار کھا کر سیکھ لیا ہے کہ سسٹم میں رہ کر سسٹم کے خلاف لڑنا ہے، یہ لوگ جاگیر سمجھتے تھے کہ ان کی مرضی کے بغیر ٹرانسفر نہیں ہوسکتا تھا، ان لوگوں نے جمہوری لوگوں کا جنازہ نکالا اب ہم ان کو جواب دیں گے۔سینیٹر فیصل واوڈانے کہا کہ ہم نے 26ویں ترمیم بنائی، 27ویں ترمیم بنائی اور 28ویں بھی بنائیں گے، 27 ویں ترمیم کی کامیابی کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، جو کچھ رہ گیا ہے وہ 28ویں ترمیم میں ہوگا اور بہت کچھ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی