i پاکستان

جنوبی وزیرستان ،تحصیل وانا میں کرفیو نافذ کردیا گیاتازترین

December 08, 2025

جنوبی وزیر ستان کی تحصیل وانا میں پیرکو مکمل کرفیو نافذ رہا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں 8 دسمبر کی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک مکمل کرفیو کا نفاد رہا ۔کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کی گئی جبکہ متاثرہ علاقوں میں تمام بازار، مارکیٹس اور تجارتی مراکز بند ر ہے ۔کرفیو کے دوران وانا کے راستے پر داخلہ سختی سے ممنوع قراردیا گیا ۔ صرف ایمرجنسی کی صورت میں پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت سے، شناختی کارڈ اور ضروری کاغذات جمع کروانے کے بعد سفر کی اجازت دی گئی ۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کرفیو کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی