جڑانوالہ میں تھانہ بلوچنی کی حدود میں ایک تیز رفتار منی ٹرک نے 4 مزدوروں کو کچل دیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ بلوچنی کی حدود میں پیش آنے والے حادثے میں تین راہگیر مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق مزدوروں کی شناخت مزمل، فیصل اور تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔اس سے قبل ایبٹ آباد میں ہزارہ موٹروے پر حادثہ پیش آیا تھا، ڈمپر نے گاڑی کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔ہزارہ موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد گاڑی میں سوار تھے۔حادثے میں جاں بحق افراد گاڑی میں سوار تھے، لاشیں حویلیاں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق گلگت بلتستان سے بتایا جارہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی