جامعہ کراچی کے اندر آوارہ کتوں کے حملے میں 2 بچے زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق جامعہ کراچی کے اندر آوارہ کتوں نے 5 سال کے بچے کا چہرہ نوچ لیا اور ایک بچی کو پیر پر کاٹ کر اسے زخمی کردیا۔بچوں پر کتوں کے حملے کا واقعہ گزشتہ صبح جامعہ کراچی کے اندر قائم کلینک کے قریب پیش آیا۔میڈیکل افسر نے جامعہ کراچی انتظامیہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ 5 سال کے بچے پر کتنے حملہ کیا جس سے چہرہ زخمی ہوا ہے۔میڈیکل افسر نے کہا کہ حورین نامی بچی بھی کتے کے کاٹنے سے زخمی ہوئی، یونیورسٹی انتظامیہ آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کرے۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل جامعہ کراچی میں شعبہ فوڈ سائنس فرسٹ ایئر کا طالب علم آوارہ کتوں کے خوف سے گر گیا تھا جس کے نتیجے میں اس کے سر پر زخم آئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی