i پاکستان

جائیداد نیلامی کے نیب فیصلے کیخلاف ذلفی بخاری کی ہمشیرہ کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوعتازترین

October 21, 2025

جائیداد نیلامی کے نیب فیصلے کے خلاف ذلفی بخاری کی ہمشیرہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔سیدہ سکینہ بخاری کی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے۔ذلفی بخاری کی ہمشیرہ نے بابر اعوان کے ذریعے درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جائیداد کی بہنوں میں تقسیم سے قبل نیلامی نہیں ہو سکتی۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سیدہ سکینہ بخاری کی جائیداد نیلامی کے خلاف درخواست مسترد کر دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی