i پاکستان

ہیل آفریدی کو بانی سے ملاقات سے روکنا افسوسناک ہے،فواد چوہدریتازترین

October 31, 2025

سابق وفاق وزیر فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات سے روکنا افسوسناک ہے، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نابالغ ہے، پارٹی چند ایسے لوگوں کے ہاتھ میں ہے جیسے بندر کے ہاتھ ماچس آ جائے، ٹی ایل پی پر پابندی لگنا اچھی بات ہے،قومی معاملات میں سنجیدگی ضروری ہے، خواجہ آصف پنجابی فلموں میں کام کرکے بڑھکیں مار لیں۔ان خیالات کااظہار انہوںنے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ فواد چو ہدر ی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز دوبارہ وزیرِاعلی خیبرپختونخوا کو بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، سہیل آفریدی چوتھی مرتبہ جیل کے باہر آئے مگر ملاقات کی اجازت نہ دی گئی جو کہ ان کی تضحیک کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نابالغ ثابت ہو رہی ہے جبکہ سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، پارٹی چند ایسے لوگوں کے ہاتھ میں ہے جیسے بندر کے ہاتھ ماچس آ جائے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنمائوں سے ملاقات کرنی چاہیے تاکہ وہ انہیں مثبت مشورے دے سکیں، سہیل آفریدی کو ایسے لوگوں سے بات کرنی چاہیے جو ٹمپریچر کم کرنے میں مدد دے سکیں۔ٹی ایل پی پر پابندی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ یہ ایک پرتشدد گروہ ہے اور اس پر پابندی لگانا درست فیصلہ ہے۔

افسوس ہے ٹی ایل پی کے خلاف سپریم کورٹ کے خلاف ریفرنس کیوں فائل نہیں کیا گیا۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنے ہوئے ساڑھے 3 سال ہوچکے ہیں ۔ اب انہوں نے کمیٹیاں بنا دی ہیں، یعنی انہوں نے ہار مان لی ہے ۔ پاکستان کی معیشت کا برا حال ہے ۔ پاک فوج کے جوان جانیں دے رہے ہیں، آرمی چیف کسی ملک سے مذاکرات یا معیشت پر بات کررہے ہیں تو وزیراعظم کا کیا کام ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ اسد عمر نے خواجہ آصف کو پنجابی فلموں میں کام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ خواجہ آصف کو کوئی پنجاب فلموں میں رول دے دیں تاکہ اس میں بڑھکیں مار لیں ۔ قومی معاملات میں سنجیدگی بہت ضروری ہے۔ ترکی کا بیان آچکا ہے۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان سیز فائر 6 نومبر تک رہے گا ۔ دونوں ممالک کے درمیان امن بہت ضروری ہے ۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری سرحدوں پر زخمی دشمن بیٹھا ہے۔ ٹرمپ ہر ساتویں دن طیارے گرانے کی چابی دے دیتا ہے ۔ افغانستان کو سوچنا چاہیے کہ معاملات بہتر کرے۔ یہ افغانستان کے عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی اگر وہ بھارت کے کہنے پر چلے۔قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل کے روبرو سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ، فواد چوہدری اور اسد عمر پیش ہوئے۔ عدالت نے اعظم سواتی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر دلائل طلب کرلئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی