i پاکستان

ٹی ایل پی پرتشدد احتجاج، منتظمین کی نشاندہی کرلی گئی، مشتعل عناصر کی فہرست بھی تیار،کسی بھی وقت کریک ڈائون متوقعتازترین

October 15, 2025

ٹی ایل پی کے پرتشدد احتجاج کے منتظمین کی نشاندہی کرنے کے بعد تمام مشتعل عناصر کی فہرست تیار کر لی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل ڈیٹا فراہم کر دیا گیا، ملک گیر نیٹ ورک اور کمانڈ پوائنٹس کی نشاندہی مکمل کرلی گئی۔جیو فینسنگ سے مرکزی کردار سامنے آگئے جبکہ کال ڈیٹا ریکارڈ سے ماسٹر مائنڈز کی شناخت بھی ہوگئی۔ فنانسرز اور سہولت کاروں کو علیحدہ کر لیا گیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وارنٹس تیار کرلئے گئے اور کسی بھی وقت کریک ڈائون متوقع ہے، بڑے شہروں میں چھاپوں کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی۔املاک جلانے والوں کی ویڈیوز اور چہرے شناخت ہوگئے، فیشل ریکگنیشن سے تمام کردار بھی بے نقاب ہوگئے۔ مشتبہ فنڈنگ کی مکمل چھان بین جاری ہے، بینکاری ریکارڈ محفوظ ہے اور خصوصی ٹیمیں متحرک ہیں۔امن خراب کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی