i پاکستان

ڈی آئی خان، پولیس موبائل وین کے قریب دھماکہ ، 3 اہلکار شہید،اہلک اہلکار محفوظ رہےتازترین

December 03, 2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی موبائل وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان سے 50 کلومیٹر دور پنیالہ کے علاقے میں ڈگری کالج کے پاس پیش آیا جہاں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکا ہوا ہے جس میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جن میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل ہیں جبکہ دھماکے میں کانسٹیبل آزاد شاہ محفوظ رہے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں اور پولیس کی جانب سے شہدا کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور جائے وقوع سے شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں، بم دھماکے کے بعد ڈی ایس پی پنیالہ اور ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے جبکہ علاقے کی نا کہ بندی کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پنیالہ پولیس کی ایک گاڑی کے قریب ایک دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا ہے ۔ دریں اثنا وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس گاڑی پر شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔دوسری جانب وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بھی ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور حملے میں تین پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پولیس کے جوان کم وسائل کے باوجود فرنٹ لائن پر دہشتگردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی