i پاکستان

حسن ابدال ، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطلتازترین

October 08, 2025

سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل )کی جانب سے حسن ابدال اور اسلام آباد ریجن کے متعدد علاقوں میں عارضی طور پر گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی ۔ تفصیل کے مطابق حسن ابدال اور اسلام آباد ریجن کے متعدد علاقوں میں عارضی طور پر گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ ٹی بی ایس کی شفٹنگ کے باعث کیا گیا۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق بدھ 8 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ ایس این جی پی ایل کا کہنا ہے کہ یہ معطلی نظام کی ضروری دیکھ بھال اور تنصیب کے کام کی انجام دہی کے لئے ناگزیر ہے۔متاثرہ علاقوں میں واہ گارڈن پل جی ٹی روڈ سے حسن ابدال شہر، چوہا شاہ غریب، ماڈل ٹائون فیز تھری، ایبٹ آباد موڑ ہزارہ روڈ سے کے ایس بی انڈسٹری اور اس کے گرد و نواح شامل ہیں۔ کمپنی کی جا نب سے رہائشیوں کو مشورہ د دیا گیل کہ وہ پیشگی ضروری انتظامات کر لیں اور گیس بحالی کے بعد گیس سے متعلقہ آلات کو احتیاط کے ساتھ استعمال کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی