i پاکستان

حکومت نجکاری میں بھی ناکام ہوگئی، ناکامیوں کی طویل فہرست ہے، مفتاح اسماعیلتازترین

December 01, 2025

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نجکاری میں بھی ناکام ہوگئی ہے، ناکامیوں کی طویل فہرست ہے،حکومت اپنے خرچے کم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے، اسٹیٹ بینک گورنر نے کہا جب تک گروتھ نہیں ہوگی ماڈل مستحکم نہیں ہوگا۔ایک انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزرا، چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس ریٹس بہت زیادہ ہیں، شہباز شریف کو 4 سال ہوگئے یہ کب تبدیلی اور بہتری لائیں گے۔انھوں نے کہا کہ 43 ارب ایم این ایز کو دے دئیے گئے، اس رقم کا اچھا استعمال کیا جاسکتا تھا، 25، 25 کروڑ روپے ہر حکومتی ایم این اے کو دئیے گئے۔سابق وزیرخزانہ کا ایم این ایز کو فراہم کیے جانے والے خطیر رقم سے متعلق مزید کہنا تھا کہ اس رقم سے تنخواہ دارطبقے کو ریلیف دیا جاسکتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی